ہمارے بارے میں
جریدے کا تعارف
اَلحمدللہ! “لَوح و قلم” اپنی نوعیت کا منفرد تحقیقی مجلّہ ،صوبہ خیبرپختونخوا کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے کالج اساتذہ اور علم دوست حضرات کے تعاون سے منظر عام پر آیا ہے۔ اس کی خصوصیت ہے کہ یہ خیبرپختونخوا سے ذاتی حیثیت میں شائع ہونے (مرد انہ و زنانہ) والا اوّلین تحقیقی مجلّہ ہے ۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے بیشتر کالجوں میں مختلف علوم میں بی ایس (Bachelor Studies) پروگراموں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس میں اُردو زبان بھی شامل ہے، جب کہ اس کا دائرہ کار دیگر کالجوں تک تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اس لیےتحقیق کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں کالج کی سطح پر پڑھانے والے پی ایچ۔ڈی اساتذہ کی مشاورت سے کالج اساتذہ (پبلک و پرائیویٹ) اور طلباوطالبات کی تحقیقی صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کے لیے تحقیقی مجلّے کی اشاعت کو ناگریز قرار دے دیا گیا۔
مجلّہ ہٰذا میں تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت کے لیے دعوتِ عام ہے۔ اِسلامی جمہوریہ پاکستان کے چاروں صوبوں بہ شمول آزاد جمّوں و کشمیر اور گلگت بلتستان دنیا بھر سے اساتذہ، طلبہ، دانش ور اور علم و ادب سے وابستہ تمام افراد اُردو زبان و ادب کی جملہ اصناف سے متعلق اپنے تحقیقی مقالہ جات اور کُتب برائے تبصرہ بھیج سکتے ہیں۔ تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت کا فیصلہ ادارتی بورڈ کی مشاورت اور ریویو رپورٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
مدیرِاعلیٰ کا پیغام
اَلحمدللہ! “لَوح و قلم” اپنی نوعیت کا منفرد تحقیقی مجلّہ ،صوبہ خیبرپختونخوا کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے کالج اساتذہ اور علم دوست حضرات کے تعاون سے منظر عام پر آیا ہے۔ اس کی خصوصیت ہے کہ یہ خیبرپختونخوا سے ذاتی حیثیت میں شائع ہونے والااوّلین تحقیقی مجلّہ ہے ۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے بیشتر کالجوں (مرد انہ و زنانہ) میں مختلف علوم میں بی ایس (Bachelor Studies) پروگراموں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس میں اُردو زبان بھی شامل ہے، جب کہ اس کا دائرہ کار دیگر کالجوں تک تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اس لیےتحقیق کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں کالج کی سطح پر پڑھانے والے پی ایچ۔ڈی اساتذہ کی مشاورت سے کالج اساتذہ (پبلک و پرائیویٹ) اور طلباوطالبات کی تحقیقی صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کے لیے تحقیقی مجلّے کی اشاعت کو ناگریز قرار دے دیا گیا۔
مدیرِ اعلیٰ
پبلشرز
برکی کالج سسٹم پشاور
خیبر پختونخواہ کالجز پی ایچ ڈیز فورم (معاون پبلشر)